منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار آئس 4 کلو گرام، چرس 15 کلو گرام،شراب 2 ہزار 400 لیٹر126 افراد حوالات بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، سرگودھا پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 76 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضہ سے آئس 4 کلو گرام، چرس 15 کلو گرام،شراب 2 ہزار 400 لیٹر،غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 126 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ جس میں 4کلاشنکوف، 11 رائفلیں، 21بندوقیں، 88 پسٹل، 2کاربین اور 4سو سے زائد گولیاں/کارتوس برآمد کی گئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں