وٹرنری ہسپتالوں پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں

وٹرنری ہسپتالوں پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں

وٹرنری ہسپتالوں پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں سائلین درخواستیں اٹھائے دفاتر میں خوار ہو رہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وٹنری ہسپتالوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی شکایات باعث تشویش بننے لگیں، اور شکایت گزار فارمرز سرکاری دفاتر میں کام بال بن کر رہ گئے ہیں،سائلین کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک حکام کا وٹرنری ہسپتالوں پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ڈاکٹرز و عملہ مرضی سے آتا ہے اور سرکاری اوقات کار میں بھی کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد اگر فون پر رابطہ ہو تو اگلے روز آنے کا کہہ دیا جاتا ہے ، یہی نہیں چیک اپ کیلئے غیر قانونی طور پر چارجز لینے کے ساتھ ساتھ منظور نظر کمپنیوں کی ادویات تجویز کی جاتی ہیں جو مہنگی خریدنا پڑتی ہیں ،ویکسی نیشن کا عمل مکمل طور پر ٹھپ ہونے سے موسمی بیماریوں کی وجہ سے جانوروں کو پہنچنے والا نقصان فارمرز کیلئے دوہری مشکلات کا سبب بنا ہوا ، اس حوالے سے سائلین درخواستیں اٹھائے دفاتر میں خوار ہو رہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جبکہ لائیو سٹاک افسران کو بھی حالت زار درست کرنے کا کہا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں