ٹھیکیدار نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ٹھیکیدار نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالانازیبا ویڈیو دکھا کر شوہر سے طلاق دلوا دی ، پھر نکاح سے انکار کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹھیکیدار نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور نازیبا ویڈیو دکھا کر شوہر سے طلاق دلوا دی ، بتایا جاتا ہے کہ مہرکالونی 49 ٹیل میں ٹھیکیدار امجد علی نے گھر کی تعمیر کے بہانے آنا جانا شروع کیا اور شادی شدہ خاتون (ع) سے مبینہ طور پر ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنا ئی، جس کی بنیادپر ملزم نہ صرف خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے بعد میں بھی زیادتی کا نشانہ بناتا اور نکاح کا وعدہ کرتا رہا بلکہ ویڈیو دکھا کر اس کے شوہر سے طلاق دلوا دی ،جس کے بعد ملزم نے خاتون سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا،اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر خاتون تھانے پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار لیں گے ۔