6 ملزمان گرفتار، 2500 گرام چرس اور اسلحہ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، 2500 گرام چرس اور اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج ڈ ی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر تھانہ کندیاں پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر ملک خرم شہزاد اعوان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد ظہیر ولد محمد حسین سکنہ کندیاں سے 800 گرام چرس، شیر دل ولد فتح شیر سکنہ چک نمبر 2 ڈی بی سے 900 گرام چرس جبکہ محمد امجد ولد محمد اسلم سکنہ محلہ بگے خیل کندیاں سے 800 گرام چرس برآمد کر لی۔