واں بھچراں کے متعدد محلہ جات کے گٹر پانی باہر ابلنے لگے
واں بھچراں کے متعدد محلہ جات کے گٹر پانی باہر ابلنے لگےگندا پانی گٹروں سے باہر نکل کر گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے لگا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا) واں بھچراں کے متعدد محلہ جات کے گٹر پانی باہر ابلنے لگے ۔ سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا۔گندا پانی گٹروں سے باہر نکل کر گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے لگا ۔واں بھچراں کے محلہ پہلوان خیل۔ محلہ محمد خیل ۔واںڈھی اسلام آباد گلی عید گاہ والی اور پکہ گھنجیرہ کے محلہ دباڑہ والا کی مین سڑک پر نکاسی آب کے لیے بنائے گئے گٹڑ گزشتہ کئی دنوں سے سے مسلسل ابل رہے ہیں، مگر افسوس کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے پانی کے اخراج کے لیے موٹریں تک نہیں چلائی گئیں اور نہ ہی صفائی کا کوئی مؤثر انتظام کیا گیا۔
اس کے نتیجے میں پورا علاقہ گندگی اور شدید بدبو سے بھر چکا ہے اور اہلِ علاقہ انتہائی کرب میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں۔ خواتین بچوں کو گزرنے میں شدید تکالیف اور پریشانی کا سامنا ہے گللیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں گندے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے مزید برآں، کھڑے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ سڑکوں اور گکیوں کی حالت بھی تیزی سے خراب ہو رہی ہے ۔ لہٰذا اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور نکاسی آب کا نظام بحال کر کے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے ۔