گھر پر قبضہ کی کوشش ، نقدی زیورات چوری کا مقدمہ درج

گھر پر قبضہ کی کوشش ، نقدی   زیورات چوری کا مقدمہ درج

ملتان ( کرائم رپورٹر )خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش اور لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے عورتوں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 سٹی شجاع آباد پولیس کو فردوسی الہی نے بتایا کہ ملزمان محسن ، نادر ، نرجس اور شہر بانو گھر کی دیوار توڑ کر داخل ہوئے قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے صندوق میں موجود تین لاکھ اور دو تولہ زیورات چوری کرلیے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں