پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ملاوٹ مافیاء کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ملاوٹ  مافیاء کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں

واں بھچراں( نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ملاوٹ مافیاء کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے چکڑالہ روڈ کے قریب چائے سٹور سے سیمپل لے کر لیب بھجوائے جو بعد ازاں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر فیل ہوگئے ۔

 فوڈ اتھارٹی نے چائے کی پتی میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر 1 من سے زائد پتی کو تلف اور ملزمان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا ملاوٹ والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ ملاوٹ مافیاء کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رہے گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں