معرکۂ حق \"بنیان المرصوص\" کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب
بھیرہ(نامہ نگار )معرکۂ حق \"بنیان المرصوص\" کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ شاہین فاروقی چوہدری طارق امیر چوہدری خالد آرائیں زبیر اسلم طور چوہدری شاہ رخ جاوید اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا کہ معرکۂ حق \"بنیان المرصوص\" ملکی تاریخ کا ایک اہم باب ہے ۔جس نے پوری قوم کو اتحاد، حوصلے اور قومی یکجہتی کا درس دیا۔