پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے محنت کش کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا،
بتایا جاتا ہے کہ کھچی ٹاؤن 138جنوبی میں سراج منیر کو محمد سرفراز اور اسکے ساتھی محمد صفدر نے ایک پلاٹ کی ملکیت ظاہرکر کے اسے فروخت کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے 12لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔، بعدازاں معلوم ہوا کہ ملزمان کی ملکیت کوئی پلاٹ نہیں، اور جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔