ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر رانا عبد الحق اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد کامران ولد شیر دل سکنہ چھدرو سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ چھدرو میں مقدمہ درج کر لیا۔