7 چک سیداں والا میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 7 چک سیداں والا میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھلوال(نمائندہ دنیا)آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ بھلوال کی جانب سے دارا عبدالرزاق حیدری بمقام 7 چک سیداں والا میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں عوام کیلئے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا افتتاح چوہدری وقار ممتاز کمبوہ، سید شمس العباس رضوی، چوہدری محمد اکرم، مرزا فیصل اقبال، سید خرم رضا، سید عقیب رضا حیدری اور ڈاکٹر طارق محمود خان کے دست مبارک سے کیا گیا۔ علاقہ کے عوام الناس نے فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں