معرکہ حق ‘‘بنیان المرصوص’’ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے حق میں ریلی
بھلوال(نمائندہ دنیا) معرکہ حق بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وحید حیدر گوندل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال وقاص ہرل نے کی ریلی،سٹی صدر افتخاراحمد مغل،،ضلعی سینئر نائب صدر اقبال خان ککے زئی،،ممبر وزیر اعلی پنجاب کوارڈنیشن کمیٹی چوہدری شاہد جٹ،سینئر،صدر مرکزی انجمن تاجران علی جٹ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہروب انور رانا اسدسید کمیل شاہ?طلعت فیاض وڑائچ سمیت دیگران شریک تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے اسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حیدر گوندل نے کہا کہ پاک فوج نے رات کی تاریکی میں وارکرنیوالے دشمن بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیکر اسکے ناپاک عزا ئم کو خاک میں ملایا اس معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی اور بھارت کی ناقابل فراموش شکست نے یہ بات پوری دنیا پر ثابت کردی کہ پاکستانی قوم،فیلڈمارشل کے شانہ بشانہ ہے ۔