10 لاکھ کاچیک ڈس اونر ہونے پر ٹھیکدار کے خلاف مقدمہ

10 لاکھ کاچیک ڈس اونر  ہونے پر ٹھیکدار کے خلاف مقدمہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا) مقامی زمیندار نے مالٹے کا باغ ٹھیکہ پر دیا ٹھیکے دار نے ادائیگی کے لیے چیک دے دیا اور تقریباً 10 لاکھ روپے کا چیک بینک سے ڈس اونر ہو گیا سلانوالی پولیس نے باغ مالک کی درخواست پر ٹھیکیدار کے خلاف بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کر لیا ۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 116 شمالی کے معروف زمیندار محمد بلال ولد حبیب اللہ قوم جٹ کے مطابق کہ وہ چک نمبر 123 شمالی میں 112 ایکڑ رقبہ کا مالک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رقبہ پر میں نے مالٹے کا باغ لگایا ہوا ہے گزشتہ سیزن میں عبدالحنان ولد خان قوم دھولکہ کا سکنہ چک نمبر 124 شمالی سلانوالی نے باغ کا پھل 32 لاکھ 75 ہزار روپے میں ٹھیکہ پر حاصل کیا تقریباً 22 لاکھ 85 ہزار روپے ادائیگی کرنے کے بعد بقایا رقم 9 لاکھ 90 ہزار روپے کی ادائیگی کے لیے بینک کا چیک دے دیا چیک بینک سے ڈس اونر ہو گیا جس

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں