نوجوان نسل کو آگاہی کیلئے دستاویزی فلمیں دکھانے کا پروگرام
داودخیل (نماندہ دنیا)پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز بارے نوجوان نسل کو آگاہی دینے کے لیے دستاویزی فلمیں دکھانے کے سلسلے کا پہلا پروگرام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میانوالی میں منعقد کیا گیا۔
جس کے دوران دو دستاویزی فلمیں طلباء و طالبات کو دکھائی گئیں جسے طلباء و طالبات نے انتہائی انہماک سے ملاحظہ کیا جس سے ان کے ذہنوں میں موجود خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے بارے غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملی۔ طلباء و طالبات نے اپنے مقامی علاقوں میں \"آبادی کی آگاہی کے سفیر\" کے طور پر کام کرنے کا عہد کیا۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل منظور حسین ملک، انچارج سٹوڈنٹ افیئرز ملک صفی اللّٰہ اور کالج فیکلٹی نے شرکت کی تقریب کا اختتام پر کالج کے پرنسپل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور تمام شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔