کچہ پکہ موڑ کے سامنے جھیل کنارے نومولود بچے کی لاش برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں نجی ہسپتال چشمہ کچہ پکہ موڑ کے سامنے جھیل کنارے نومولود بچے کی لاش برآمد، نامعلوم افراد معصوم بچے کو بے دردی سے وہاں پھینک کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے گناہ چھپانے کیلئے ایک بے گناہ جان کو اس طرح موت کے منہ میں دھکیل دینا انتہائی سفاکیت اور انسانیت سوز عمل ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا انسانیت سوز قدم اٹھانے کی جرأت نہ کرسکے ۔