پیر بابا مقصود الحسن شاہ کے عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر

پیر بابا مقصود الحسن شاہ کے عرس کی  دو روزہ تقریبات اختتام پذیر

داؤدخیل(نماندہ دنیا)پیر بابا سید مقصود الحسن شاہ بخاری کا 38واں عرس مبارک آستانہ عالیہ کوٹگلہ شریف ضلع تلہ گنگ میں عقیدت و احترام کے ساتھ دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔

 عرس مبارک میں ملک سے بھر سے مریدین کی کثیر تعدا نے بھرپور شرکت کی عرس مبارک میں داؤدخیل سے سینکڑوں مریدین نے پیر بابا سید مقصود الحسن شاہ بخاری ۔بابا پیر سید باقر علی شاہ بخاری کے عرس میں شرکت کی عرس کی تقریبات میں ملک کے نامور علماء کرام نے شرکت کی اور پیر سید مقصود الحسن شاہ بخاری کی زندگی کے بارے اور دین اسلام کے بارے مفصل روشنی ڈالی ۔جبکہ اس عرس کی تقریب میں جامعہ مقصودیہ مدرسہ کے فارغ تحصیل طلباء میں اسناد اور ان کی دستار بندی کی گئی اور جن طلباء نے قرآن پاک حفظ کیا ان کی دستار بندی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں