مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیرِ اہتمام شاندار ’’معرکہ حق خواتین ریلی‘‘ کا انعقاد

مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیرِ اہتمام  شاندار ’’معرکہ حق خواتین ریلی‘‘ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فتحِ مبین کے ایک سال مکمل ہونے پر سرگودھا میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیرِ اہتمام شاندار معرکہ حق خواتین ریلی کا انعقاد کیا گیا،

جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کر کے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت، عقیدت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا،ریلی کا آغاز چونگی نمبر 9سے ہوا جو سیٹلائٹ ٹاؤن چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، جس کی قیادت ضلعی عہدیداران ام حارث ، فاطمہ معراج، ام فیصل اور ام محمد نے کی، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔جبکہ خواتین نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا عملی مظاہرہ پیش کیااس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ معرکہ حق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اس تاریخی کامیابی میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں