پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ، مرزا محمد اسلم بیگ
بھلوال(نمائندہ دنیا) وطن عزیزکی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔۔
‘‘آپریشن بنیان المرصوص’’میں بھارتی جارحیت اورشرانگیزی کے خلاف افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اورجرات مندانہ اقدامات قوم کے لئے باعث فخرتھے ان خیالات کا اظہار، مرزا محمد اسلم بیگ صدر بھلوال پریس کلب بھلوال نے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر سطح پر اپنی بہادرافواج کی حمایت جاری رکھیں گے اورکسی بھی بیرونی سازش یا جارحیت کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کا اتحاد اوریکجہتی ہی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتا ہے افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ہر محاذپر ہمیشہ ملک کا دفاع یقینی بنایا ہے اورآئندہ بھی کوئی قوت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے ہمارے پاک فوج کے جوان اس ملک کا فخر ہیں۔ اﷲ تعالی انکے درجات کو بلند فرمائے ۔