آوارہ کتوں کی بھرمارسے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

 آوارہ کتوں کی بھرمارسے  لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ آوارہ کتے انسانوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔

کیونکہ اب گرمی کی شدت میں جوں جوں اضافہ ہوگا یہ کتے پاگل ہو کر انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اس لیے ان کو تلف کرنا وقت کا تقاضہ ہے انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات تو جاری کر دیے گئے ہیں مگر عملی طور پر اس حوالہ سے کچھ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے آوارہ کتوں کی تعداد ضلع بھر میں بڑھتی جا رہی ہے خصوصاً دیہی علاقوں میں آوارہ کتے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے جا رہے ہیں ۔جبکہ شہروں میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار ہے راؤطاہر مشرف نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا اس طرف فوری توجہ دے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیہ حکام کو ہدایات جاری کریں کہ وہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے لوگ محفوظ رہ سکیں کیونکہ آوارہ کتوں کی وجہ سے انسانوں کے لیے ہر گزرتا دن مشکل ہوتا جا رہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں