محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا میلہ منڈی مویشیاں واں بھچراں کا دورہ
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) .محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا میلہ منڈی مویشیاں واں بھچراں کا وزٹ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے احکامات اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی خصوصی ہدایت پر، محکمہ لائیو سٹاک کی ایک خصوصی ٹیم نے واں بھچراں میں قائم میلہ منڈی مویشیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس خصوصی ٹیم میں لائیو سٹاک لیب، سول ویٹرنری ہسپتال (CVH) واں بھچراں کے آفیسرز اور متعلقہ سٹاف شامل تھا۔
اس موقع پر ویٹرنری آفیسر اور لیب آفیسر ڈاکٹر تیمور عالم خان نے کیٹل مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے منظور شدہ اس مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے تمام ضروری ویٹرنری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔دورے کے دوران لائیو سٹاک افسران نے مویشی منڈی میں موجود جانوروں کا معائنہ کیا اور مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں سے ملاقاتیں کیں۔