کوئین چوک تا 47 پل دو رویہ سڑک کی تعمیر کے اہم منصوبے کا تفصیلی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کوئین چوک تا 47 پل دو رویہ سڑک کی تعمیر کے اہم منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ۔بریفنگ کے دوران ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے آگاہ کیا کہ یہ منصوبہ مجموعی طور پر تقریباً 8.25 کلومیٹر طویل ہے ، جو کوئین چوک سے شروع ہو کر 47 پل سے ہوتا ہوا آگے بائی پاس تک جائے گا۔ منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں کوئین چوک سے 47 پل تک تقریباً 2.45 کلومیٹر سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ نمایاں حد تک کم ہوگا اور آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔