شاہ پور سے بہترین اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں ،سول جج شاہ پور اعجاز حسین

شاہ پور سے بہترین اور  خوشگوار یادیں لے کر جا رہا  ہوں ،سول جج شاہ پور اعجاز حسین

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور سے بہترین اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں ، شاہ پور بار نے ہر معاملے میں ہمیشہ عدلیہ کا ساتھ دیا ، اور بار اور عدلیہ کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے۔

یہ بات تبدیل ہونے والے سول جج شاہ پور اعجاز حسین نے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید اور صدر بارملک سیف اللہ اعوان، جنرل سیکرٹری رانا زاہد سرفراز سے الوداعی ملاقات میں کہی ، اس موقع پر سید شاہد شیرازی ایڈووکیٹ، ملک اظہر اقبال اعوان ایڈووکیٹ، میاں عامر عطا بھٹہ ایڈووکیٹ ، ملک تنویر اعوان ایڈووکیٹ، ملک رمضان اعوان ایڈووکیٹ ، چوہدری گلباز وطنہ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے سول جج اعجاز حسین کا تبادلہ شاہ پور سے کمالیہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ منزہ افضل کوشاہ پور تعینات کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں