’’معرکہ حق‘‘اور’’بنیان المرصوص‘‘کے حوالے سے تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام ای لائبریری سرگودھا میں معرکہ حق‘‘اور بنیان المرصوص‘‘کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی، پاک فوج کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفیسر ملک عامر شہزاد اور ایس ڈی پی او ملک فضل قادر تھے ، جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے انتہائی صبر، حکمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا