مقامی ہسپتال میں خصوصی افراد کے لیے ویل چیئرز دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں انسانیت کی خوبصورت مثال، فلاحی تنظیم کی جانب سے مقامی ہسپتال میں خصوصی افراد کے لیے ویل چیئرز دی گئی خاص بات یہ ہے کہ ان ویل چیئرز کو تیار کرنے والے کاریگر بھی خصوصی افراد ہیں۔
جو اپنی محنت سے دوسروں کی زندگی آسان بنا رہے ہیں،اس موقع پر ملتان سے آئی میڈم زائدہ حمید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد معذور افراد کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کو بہترین روزگار دینا ہے یہ صرف ویل چیئرز نہیں بلکہ امید، حوصلے اور خودداری کا پیغام ہیں۔اس موقع پر ہاسپٹل کی ایڈمن نے کہا اسپتال میں ویل چیئر کی فراہمی ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کم ہوگی۔