الیکٹرک سٹور کی دکان سے چور 9لاکھ روپے کاسامان لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواح میں سٹون کریشنگ مارکیٹ میں الیکٹرک سٹور کی دکان میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دکان کی چھت میں نقب لگا کر 9 لاکھ روپے مالیت کی کاپر کی نئی وہ پرانی تاریں سوئچ سٹارٹر وغیرہ چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص دکان مالک کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 123 جنوبی کے رہائشی صداقت علی ولد لیاقت علی قوم راجپوت چک نمبر 119 جنوبی کی سٹون کریشنگ مارکیٹ میں رانا الیکٹرک سٹور کے نام سے دکان بنائی ہوئی ہے گزشتہ شب دکان میں چوری کی واردات ہوئی نامعلوم چور دکان کی چھت میں نقب لگا کر 9 لاکھ روپے مالیت کاپر کی نئی و پرانی تاریں اور سوئچ سٹارٹر وغیرہ چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص صداقت علی کی درخواست پر زیر دفعہ 457 380 کے تحت نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔