5 غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کی تقریب

5 غریب اور مستحق جوڑوں  کی شادی کی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن میانوالی کے زیر اہتمام پانچ غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کی تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی۔

 اس تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک ممتاز اسڑ ، منہاج القرآن فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب ناظم انجینئر محمد رفیق نجم تھے جبکہ صدارت ضلعی صدر امیر خان نیازی نے کی تمام دلہنوں کو پانچ پانچ لاکھ مالیت کا جہیز کا سامان اور عروسی لباس پہنایا گیا دولہوں کو مالائیں پہنائی گئیں اور سر پہ کلہ باندھا گیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے نائب ناظم اعلیٰ اور ضلعی صدر امیر خان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو چاہیئے جو غریب والدین کی بچیاں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں انکی شادی کے لیئے دل کھول کر مدد کریں تقریب کے اختتام پر دلہنوں اور دولہوں کے ساتھ آئے ہوئے 60/60 باراتیوں اور تقریب کے شرکاء کو ولیمہ دیا گیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں