معیشت میں آئے روز مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی‘اٹارنی جنرل

 معیشت میں آئے روز مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی‘اٹارنی جنرل

معیشت میں آئے روز مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی‘اٹارنی جنرل معاشی و اقتصادی بحرانوں سے مکمل نجات کیلئے میں ابھی کچھ اور وقت لگے گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور اعوان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملکی معیشت میں آئے روز مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے کی جانیوالی جدو جہد اپنی جگہ لیکن پاکستان کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے مکمل نجات کیلئے میں ابھی کچھ اور وقت لگے گا ، انہوں نے ان خیلات کا اظہار ضلع خوشاب کے سرحدی قصبہ پدھراڑ میں شعور ماڈل کالج کے زیر اہتمام منعقدہ تعلیمی سیمینار میں بطور مہماں خصوصی خطاب کے دوران کیا ، سیمینار میں اساتذہ کرام، طلبہ ان کے والدین اور معززین ِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ا ٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور اعوان کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے تمام ترقیاتی فنڈز عوام کی ترجیحات کے مطابق خرچ ہونگے اور ایک پائی بھی ضائع نہ ہونے پائے انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز صحت پدھرار میں مستقل ڈاکٹرز کی تعیناتی اور منارہ باونڈی روڈ کی تعمیر میری ترجیحات ہیں۔ اورانشاء اﷲ اس ضمن میں اپنی بھرپور جدو جہد کروں گا انہوں نے شعور ماڈل کالج پدھراڑ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی حقیقی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کی بھر پور سرپرستی کی جانی چاہیے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں