اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار

 اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا )تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری مجرم محمد نواز کو دوبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز نے دو سال قبل 2023میں ایک شخص احمد نواز کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اس کی گرفتاری کا ٹاسک سپیشل آپریشنز سیل سرگودھا کو دیا تھا جس نے ملزم محمد سرفراز کو دیگر اداروں کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم محمد سرفراز کو تمام شواہد کے ساتھ متعلقہ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے دریں اثنا نوشہرہ پولیس جعلی چیک اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ایک اشتہاری ملزم کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں