کندیاں کی ملحقہ نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 تحت پابندی

کندیاں کی ملحقہ نہروں میں نہانے  پر دفعہ 144 تحت پابندی

کندیاں، میانوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )ضلعی حکومت کے احکامات کی روشنی میں چشمہ بیراج،کندیاں کی ملحقہ نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 تحت پابندی نافذ کردی ہے کندیاں ،چشمہ کے تمام آبی ذخائر میں نہانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 جاری کردہ خصوصی حکمنامے کے مطابق چشمہ بیراج ، دیگر نہروں، ڈیموں، ندی نالوں، اور دیگر چھوٹے بڑے آبی ذخائر میں نہانے اور تیراکی کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق یہ اہم اقدام خالصتاً عوامی مفاد اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کڑی نظر رکھیں گی حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں