شادی کی ویڈیو نہ دینے پر سٹوڈیو مالک کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شادی کی ویڈیو نہ دینے پر سٹوڈیو مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملٹری فارم روڈ کے حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ ایک سال قبل اس کی شادی ہوئی جس کی ویڈیو بنانے کیلئے خاور کو اس نے بیس ہزار روپے کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی ہارڈ ڈسک بھی دی تاکہ وہ مکسنگ کے بعد ویڈیو ہارڈ ڈسک میں کاپی کر کے دے ۔مگر ملزم نے تاحال ویڈیو نہیں دی اور ہارڈ ڈسک بھی ہڑپ کر لی، اور اب صاف انکاری ہو گیا، جس پر پولیس نے اس کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔