تلخ کلامی پر نوجوان کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پانچ افراد نے تلخ کلامی پر 17سالہ نوجوان کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
ذوالفقار کالونی پھلروان میں سہیل اور اریان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر سہیل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اریان کو مبینہ طور پر زبردستی اغواء کر لیا اور چبہ پرانا لے جا کر ایک جگہ محبو س رکھنے کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، تاہم اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان نوجوان کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔