قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد

قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں  گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اسامہ ولد محمد نواز اور شہزاد ولد نور خان سکنائے احمد خان والا سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ دریافت پر جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ سے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں