کمسن بچی کر تلاش کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمہ مجرمان کی سرکوبی اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کو پیاروں سے ملوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
گزشتہ روز قائد آباد پولیس نے لاپتہ ہونیوالی ایک کمسن بچی کر تلاش کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا ، بچی کے والد نے تھانہ قائد آّباد میں رپٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور واپس نہیں آئی ، پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے بچی کو تلاش کیا اور اسے بعد از شناخت ورثاء کے حوالے کر دیا۔