مسلم لیگ ن میانوالی کے جنرل سیکرٹری ایوب قریشی کی بزرگ تاجر راہنما فلک شیر سے ملاقات

مسلم لیگ ن میانوالی کے جنرل  سیکرٹری ایوب قریشی کی بزرگ تاجر  راہنما فلک شیر سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے ضلع میانوالی کے بزرگ تاجر راہنما فلک شیر عوامی سے ان کی رھائش گاہ کچہری بازار میانوالی شہرمیں ملاقات کی اور ان کی بیمار پرسی کی اور صحت و سلامتی کے لیے دعا کیا۔

اس بیماری کی حالت میں بھی بزرگ تاجر راہنما فلک شیر عوامی\" نے تاجران کے مسائل پرقائدین پاکستان مسلم لیگ ن حکمران جماعت کو پیغام دیا کہ تاجران کی آسانیوں کے لیے اور ایران و امریکہ جنگ کی وجہ سے مہنگائی سے نجات کے لیے تجویز دی۔ حکیم محمد ایوب قریشی نے بزرگ تاجر راہنما فلک شیر عوامی کی کاوشوں کو سراہا ۔اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے \"ضلع میانوالی کے ہر فرد سے دعاؤں کی اپیل کی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں