کندیاں چشمہ لنک جرنیلی روڈ کے اوپر مین ہولز کے اوور فلو کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
میانوالی (نامہ نگار)کندیاں چشمہ لنک جرنیلی روڈ نزد ملک مطیع اللہ ہاوس روڈ کے اوپر مین ہولز کے اوور فلو کا مسئلہ حل نہ ہو سکا سالہا سال سے روڈ پہ پانی کھڑا رہنے کا سلسلہ تاحال جوں کا توں ہی ہے اور اسی گندے پانی سے گلی ساندانوالی جو کہ روڈ سے نشیب میں ہے یہاں بھی پانی بھر جاتا ہے جس سے گلی کے مکینوں کو آمد و رفت میں بھی شدید دشواری رہتی ہے اور وہ اسپر احتجاج روڈ بلاک بھی کر چکے ہیں اور انہیں تحصیل انتظامیہ کی یقین دہانی کروائی جانے کے باوجود نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے ۔
پانی یہاں گلی میں اکٹھا ہو کر اہل محلہ کو ذلیل کرتا رہتا ہے جبکہ روڈ پر گندہ پانی کھڑا رہنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں جبکہ پیدل افراد اور روڈ کے قریبی دکانداروں کو بھی شدید مسائل درپیش ہیں اہل محلہ گلی ساندانوالی اور شہریوں نے تحصیل وضلعی انتظامیہ سے اس سیوریج سسٹم کا پائیدار حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے