کانکنوں کے تحفظ کیلئے نئے سیفٹی آرڈرزخوش آئند ،سعید خٹک

 کانکنوں کے تحفظ کیلئے نئے سیفٹی آرڈرزخوش آئند ،سعید خٹک

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )سیکرٹری معدنیات پنجاب پرویز اقبال کی زیرِ صدارت مائنز سیفٹی کے حوالے سے اہم اجلاس، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے چیئرمین را سعید خٹک کا خیرمقدم چکوال اور سرگودھا ریجن میں مائنز حادثات پر گہری تشویش کا اظہار، کانکنوں کے تحفظ کے لیے نئے سیفٹی آرڈرز جاری۔

حکومتِ پنجاب کا اقدام خوش آئند ہے ، امید ہے اس سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا ۔سیکرٹری محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال کی زیرِ صدارت چیف انسپکٹوریٹ آف مائنز پنجاب اور انسپیکٹنگ اسٹاف کا ایک انتہائی اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں مائنز سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بالخصوص چکوال اور سرگودھا ریجنز میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے مائنز حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سیکرٹری معدنیات نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اجلاس میں کانکنوں کی صحت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر نئے اور سخت \'سیفٹی آرڈرز\' جاری کیے گئے ، تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کا سدِباب کیا جا سکے ۔ دوسری جانب پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے چیئرمین سعید خٹک نے حکومتِ پنجاب اور سیکرٹری معدنیات کے اس بروقت اقدام کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں