پنجاب سکول ایجوکیشن ونگ کا گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب سکول ایجوکیشن ونگ کا گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب سکول ایجوکیشن ونگ کا گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان شدید گرمی میں سکول اوپن کرنیکی اجازت نہ ہو گی خلاف ورزی پر سیل ہونگے

کمرمشانی (نمائندہ دنیا ) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ونگ نے کمرمشانی سمیت صوبہ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے مدثر ریاض ملک سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 22 جون سے شروع ہوں گی اور 24 اگست کو دوبارہ سے کھلیں گے یہ حکمنامہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہو گا حکمنامہ صوبہ کے تمام تمام سی ای ایجوکیشنز، ڈی سیز، اے سیز، ڈی ڈی ای اوز،اے ای اوز اور متعلقہ ایجوکشن حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے سکول بند رکھنے کے سلسلے میں مختلف اوقات میں مانیٹرنگ اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اور کسی کو بھی شدید گرمی میں سکول اوپن کرنے کی اجازت نہ ہو گی خلاف ورزی پر سکول سیل کر دیئے جائیں گے اور جرمانے بھی ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں