پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ،تقریب آج ہوگی

 پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ،تقریب آج ہوگی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ،تقریب آج ہوگیسرکاری عمارتوں پر چراغاں شہر بھر میں بینرز، فلیکسز اور سٹینڈیز آویزاں کئے جائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک مرکزی اور شاندار تقریب آج 21 مئی بروز جمعرات صبح 9 بجے کمشنر کمپلیکس سرگودھا میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویڑن حافظ شوکت علی، ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف سمیت دیگر انتظامی افسران شرکت کریں گے ,اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے ، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے جبکہ شہر بھر میں پاک چین دوستی کے حوالے سے بینرز، فلیکسز اور سٹینڈیز آویزاں کی جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں