تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے لیے ’’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘‘کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے باہمی تعاون سے تھیلسیمیا کے مریض بچوں کی جانیں بچانے کے لیےبلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے اس کیمپ میں یونیورسٹی کے طلبہ، فیکلٹی ممبران نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اور تھیلسیمیا فائٹرز کے لیے 110 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ دیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈونرز کے جذبے کو سراہا۔