15الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے باوجود افتتاح ممکن نہیں

 15الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے باوجود افتتاح ممکن نہیں

15الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے باوجود افتتاح ممکن نہیں انتظامات کی تکمیل کے بعد رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوائی جائے ، سیکرٹری آرٹی اے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع خوشاب کے مکینوں کوجدید اور معیاری سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے 15الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے باوجود ان کا فوری افتتاح ممکن نہیں ، سیکرٹری آرٹی اے خوشاب کے مطابق اگرچہ حکومت کی جانب سے بسیں فراہم کر دی گئی ہیں لیکن ان کے افتتاح سے قبل چارجنگ ٹرمینلز کی تنصیب سمیت دیگر انتظامات مکمل کرنا ضروری ہے ، انہوں نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ جوہر آباد پر تین چارجنگ ٹرمینل ز کی تنصیب کا کام جاری ہے جسے مکمل کرنے میں کچھ وقت لگے گا انہوں نے بتایا کہ تمام ابتدائی انتظامات کی تکمیل کے بعد مکمل رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوائی جائے گی، انتظامات کا تمام پہلووں سے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تاریخ اناونس کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں