پائیدار امن کیلئے ممبران امن کمیٹی کلیدی کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

 پائیدار امن کیلئے ممبران امن کمیٹی کلیدی کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

پائیدار امن کیلئے ممبران امن کمیٹی کلیدی کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنرعید پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا کام بہتر اندازمیں مکمل کی جائے

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کے پائیدار امن کیلئے ممبران امن کمیٹی حسبِ سابق اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ بھکر کی پُرامن فضا برقرار رکھی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے عید الاضحی اور محرم الحرام میں قیام امن کیلئے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے پیشگی انتظامات، امن و امان کی صورتحال، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی،صفائی ستھرائی،سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تاکہ ضلع بھکر میں امن و استحکام کی فضا برقرار رہے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے روٹس پر ضروری تعمیراتی و مرمتی کاموں کو معیاری انداز میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے کلین آپریشن،محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، شہری سہولیات کی بہتری اور ضلع کے مجموعی انتظامی امور سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں