شہری جا نوروں کی آلائشیں کھلے عام ہر گز نہ پھنکیں ، ڈپٹی کمشنر
شہری جا نوروں کی آلائشیں کھلے عام ہر گز نہ پھنکیں ، ڈپٹی کمشنر آلائشوں کیلئے 01 لاکھ 05 ہزار پولی تھین بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جا ئیں گے
میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے عیدالاضحی کے صفائی پلا ن سے متعلق ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جا نوروں کی آلائشوں کو ٹھکا نے لگانے اور شہریوں کو تعفن سے پاک صاف ستھرا ما حول فراہم کر نے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ میانوالی نے جا مع صفائی پلان تیار کیا ہے ۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جا نوروں کی آلائشیں کھلے عام ہر گز نہ پھنکیں بلکہ ستھرا پنجاب کی جا نب سے فراہم کر دہ شاپر بیگز میں بند کر کے انھیں ستھرا پنجاب کے عملہ کے حوالے کیا جا ئے یا مختص کر دہ ڈمپنگ پوائنٹس پر ڈمپ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تما م میو نسپل کمیٹیز، ضلع کو نسل اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔کسی شہری یا میڈیا کے نمائندے کو کو ئی شکایت ہو تو وہ ان کنٹرول رومزسے رابطہ کریں فوری ازالہ کیا جا ئے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ ایم ڈی ستھر اپنجاب ماجد بن احمد نے میڈیا نمائندگان کو عیدالاضحی کے صفائی اپریشن پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 68 کلیکشن پوائنٹس تیار کیئے گئے ہیں اور جا نوروں کی آلائشوں کیلئے 01 لاکھ 05 ہزار پولی تھین بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جا ئیں گے۔