شہری مسائل فوری حل کریں:آر پی او

شہری مسائل فوری حل کریں:آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی جانب سے سرگودھا میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز بھی آر پی او نے شہری مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد مسلسل کیا جا رہا ہے ،آج بھی ریجن بھر سے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل تفصیل سے سنے ۔اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور حل کیلئے ہدایات جاری کیں شہری بلاواسطہ ملاقات کر کے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں