قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالہ سے ایس او پیز جاری
سلانوالی(نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب نے عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالہ سے ایس او پیز جاری کر دیے کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ممانعت جب کہ دینی مدارس کو اور مذہبی سماجی تنظیمیں حکومتی اجازت سے ہی کھا لیں جمع کر سکیں گے۔
ایس او پیز کے مطابق کوئی دینی ادارہ یا تنظیم گلی کوچوں میں یا کھلے مقامات پر کیمپ لگا کر کھالیں جمع نہیں کر سکیں گی کھلے مقامات پر اجتماعی قربانی کے جانور ذبح کیے جانے پر پابندی ہوگی ۔اور خلاف ورزی کے ارتکاب پر مقدمات درج کیے جانے یا بھاری جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے ۔