پاک چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرچم کشائی کی تقریب
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلع کونسل بھکر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سی او ضلع کونسل محمد آصف اوردیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے کی۔اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کے یہ 75 سال اعتماد، باہمی تعاون اور لازوال رفاقت کی عظیم مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ مضبوط تعلقات 1951 سے قائم چلے آرہے ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں