سابقہ رنجش ،خواتین اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے گلشن علی ٹاؤن کی رہائشی روبینہ کوثر نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔