کسان اچھے معیاری بیج کاشت کر کے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ، ڈائریکٹر زراعت

کسان اچھے معیاری بیج کاشت  کر کے زیادہ پیدوار حاصل کر  سکتے ہیں ، ڈائریکٹر زراعت

داؤدخیل(نماندہ دنیا)کسان اچھے معیاری بیج کاشت کر کے اور معیاری سپرے کا استعمال کر کے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں دھان اور کپاس کا حکومت کا منظور شدہ بیج استعمال کریں جو آپ کو زیادہ پیدوار فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت محمد صفدر۔

نے نواز کھاد ڈیلر و زرعی سینٹر کے اونر کامران خان کی رہائش گاہ پر فارمر تربیتی پروگرام میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اس وقت دھان۔اور کپاس کی کاشت کا وقت ہے۔ اس لیے کسانوں کو چاہیے کہ وہ معیاری حکومت کے منظور کردہ بیج کاشت کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں