بیوٹی سیلون کی چھت گر گئی ،دو افراد زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے معروف کاروباری علاقہ موتی بازار میں موتی بازار سے ملحقہ گھر میں بنائے گئے۔
بیوٹی سیلون کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں سیلون میں موجود دو افراد ملبے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے ملبے میں دبے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔