مویشی چوری کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

مویشی چوری کی روک تھام کے  لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ  کرنے والے ادارے متحرک

سلانوالی(نمائندہ دنیا)عید الاضحیٰ کی آمد آمد مویشی چوری کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہو گئے شہریوں کو بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ۔

بتایا گیا ہے کہ عید پر قربانی کے جانوروں کی چوری کرنے کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے وارداتیئے متحرک ہو جاتے ہیں ۔اور گلی کوچوں درختوں کے سایہ میں بندھے ہوئے چھوٹے جانور چوری کرنا پیشہ ور چوروں کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے جانوروں کی چوری کی وارداتوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بنائے گئے پلان اے اور پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں