کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام اسٹوڈنٹس پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام اسٹوڈنٹس پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے معاشرتی مسائل، ڈیجیٹل آگاہی، صحت اور ماحولیات سے متعلق تخلیقی اور معلوماتی منصوبے پیش کیے ۔
نمائش کا مقصد نوجوانوں میں تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور سماجی مسائل کے مؤثر حل کے لیے نئی تجاویز کو فروغ دینا تھا،پروجیکٹ ایگزیبیشن کا افتتاح وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا، جبکہ چیئرمین شعبہ، ڈاکٹر مدثر حسین شاہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات، اور دیگر شعبہ جات کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور طلبہ کے پروجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش میں طلبہ نے جدید دور کے اہم سماجی و ڈیجیٹل موضوعات پر مبنی متعدد پروجیکٹس پیش کیے ، جن میں شامل تھے